منگلورو:10/مارچ (ایس او نیوز) محکمہ اراضی اور کان کنی کے اشتراک سے دکشن کنڑا ضلع پولس محکمہ کے افسران نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے کنیان دیہات میں 450ٹن غیر قانونی ریت کا ذخیرہ ضبط کرلیا ہے۔ ایڈیشنل ایس پی ڈاکٹر ویدمورتی اور ان کی ٹیم اور محکمہ اراضی کے افسران نے مشترکہ طورپر ریت کاذخیرہ ضبط کرلینےکی اطلاع ضلع ایس پی بھوشن گلاب راؤ نے دی ہے۔